میرپورخاص؛ موسم سرما کے ساتھ فش پوائنٹس کی رونقیں بحال

31

میرپورخاص، 21 نومبر(اے پی پی):موسم سرما کی سرد ہوائیں شروع ہوتے ہی فش پوائنٹس اور مچھلی مارکیٹوں کی رونقیں بحال ہوگئیں ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ   دوستوں کے ساتھ مچھلی کھانے فش پوائنٹس پر پہنچ رہے ہیں،سرد موسم میں گرما گرم مچھلی کھانے کا لطف ہی اور ہوتا ہے۔

اسٹیشن روڈ میرپورخاص فش پوائنٹس پر لذیذ چٹ پٹے مصالحوں سے تیار سرمئی ،پلا مچھلی،جھینگا مچھلی،سفید کند مچھلی کھانے میں بہت لذیذ ہوتی ہے  جس کے لئے لوگ مچھلی کھانے کے لیے دوستوں اور فیملی کے ساتھ دور دراز سے آتے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق مچھلی صحت مند غذا بھی ہے اور شفا بھی ہے ۔ مچھلی میں موجود غذائی اجزاء جسم کو بیماریوں سے بچاتی ہے۔