نوشہرہ ورکاں؛بجلی چوری کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری 

12

نوشہرہ ورکاں،06 نومبر(اے پی پی): گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں بجلی چوری کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری ہے۔

چیف ایگزیگٹو گیپکو گوجرانوالہ جام محمد ایوب کی ہدایت پر ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کی کمانڈ میں ڈویژن کی چاروں سب ڈویژنوں میں  بجلی چوری تھام کے لیے  نو گو ایریاز نواحی ڈیرہ جات پر جرآت  اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوشہرہ ورکاں،تتلے عالی، اور نوکھر ، سے رواں ماہ میں  9 بجلی چور  اچانک چیکنگ کے دوران پکڑ کر ان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں اور دو ماہ کے دوران  پکڑے گئے بجلی چوروں کی تعداد 150 ہو گئی ہے،ایکسین گیپکو محسن علی کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو بھاری ڈی ٹیکشن بل ڈالے جائیں گے اور ان کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے اور کہا ہے کہ ڈائریکٹ کنڈے لگانے والوں میں واپڈا کے ڈیفالٹر بھی شامل ہیں جن کے میٹر پہلے سے ہی اتارے گئے ہیں۔