نوشہرہ ورکاں؛فصلوں کی باقیات جلا کر سموگ پھیلانے کےذمہ داران 6 افراد کے خلاف مقدمات درج

17

نوشہرہ ورکاں،12نومبر(اے پی پی): فصلوں کی باقیات جلا کر سموگ پھیلانے کےذمہ داران کے خلاف ایکشن جاری ہے اور حلقہ  پٹواریوں کی رپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر اور ریونیو عملہ کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلا کر سموگ پھیلانے کےذمہ داران کے خلاف ایکشن جاری ہے اور حلقہ  پٹواریوں کی رپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے چھ افراد چاند،سلیم،شکیل،سعید اور نصیر وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔ اس موقع پر  اسسٹنٹ کمشنر نے کہا فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں انسانوں کے علاوہ دیگر جانداروں کے لیے خطرناک اور مختلف امراض پھیلانے  کا سبب بنتا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے اعلامیہ جاری کیے جانے کے باوجود خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن جاری رہےگا۔