لاہور، 22 نومبر ( اے پی پی ):نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں نان فئیر ریونیو جنریشن کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کو بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ جاز کمپنی 07 اسٹیشنز پر موبائل فون ٹاورز انسٹال کرنا چاہتی ہے ۔اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کے لئے مختلف بینکوں نے رابطہ کیا ہے ۔ بسوں کے روٹ پر ایس ایم ڈیز کی تنصیب کے لئے مختلف مارکیٹنگ کمپنیوں نے رابطہ کیا ہے ۔ صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ اچھرہ انڈر پاس میں موجود 30 دکانیں کرائے پر دیجا سکتی ہیں ۔ صدر راولپنڈی دفتر کی بلڈنگ میں دو فلور کرائے پر دئیے جا سکتے ہیں ۔ انار کلی اسٹیشن پر ڈرائیور تھرو ریسٹورنٹ کی پیشکش ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےنگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ میٹرو کے روٹ پر جتنے پولز آتے ہیں، ان کی مکمل تفصیل پیش کی جائے ۔پولز پر ایس ایم ڈیز تنصیب کرنے کا باقاعدہ نقشہ بنایا جائے اور کمپنیوں کے ساتھ بس کا روٹ، تعداد اور ایریا وغیرہ طے کریں۔انہوں نے کہا کہ میٹرو اسٹیشن پر جنریٹر بیک اپ اور بہترین پارکنگ موجود ہے ۔میٹرو کو زیرو سبسڈی پر لانے کے لیے کاوشیں کرنا ہوں گی۔