نگران  صوبائی وزیر ڈاکٹر عامر عبداللہ کا گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ جنوبی وزیرستان لوئر کا دورہ

61

پشاور،20نومبر(اے پی پی):نگران  صوبائی وزیر ڈاکٹر عامر عبداللہ نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ جنوبی وزیرستان لوئر کا دورہ کیا اور وہاں پر فنی تربیتی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔

نگران وزیر نے انسٹیٹیوٹ میں صفائی کی ناقص صورت حال پر سخت  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے متعلقہ حکام کو  ایک ہفتے کے اندر اندر صفائی ستھرائی کا مناسب بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر  نگران وزیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

 نگران وزیر برائے امور ضم اضلاع،صنعت وحرفت اور فنی تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ نےاپنے ضم اضلاع کے دورے کے دوران ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں قبائلی جرگہ اور اہم سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ دوسرے روز ضلع کے مختلف سرکاری و تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ  کرکے مصروف ترین دن گزارا۔