نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم  کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاشقند کنونشن سنٹر پہنچ گئے

9

تاشقند،9نومبر  (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم (ا ی سی او)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاشقند کنونشن سنٹر پہنچ گئے ہیں۔ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے ان کا استقبال کیا۔

 اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے سربراہان اور نمائندگان شرکت کررہےہیں۔وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے 16 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔