یوم اقبال؛ اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ کا اپنے پیغامات کے ذریعے  علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش

19

اوکاڑہ،09نومبر(اے پی پی): اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت پر اپنے پیغامات کے ذریعےانہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  قوم اور خصوصاً طلباء کو ہے کہا کہ اقبال کے نظریات، فلسفہ سیاسی نظریہ ،دوقومی نظریات اور ان کی شاعری پر غور وفکر کرنا چاہئے۔انہوں نےکہا کہ علامہ محمد اقبال نے پاکستان کا جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر نوجوانوں نے کرنی ہے،ہمیں علامہ  اقبال کے نظریہ کو سمجھنا ہوگا ان کے افکار پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقبال جیسے شاعر اور فلاسفر صدیوں تک پیدا نہیں ہوتے پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اقبال کی زندگی کا مطالعہ کریں اور ان کے فکر اور سوچ کو پروان چڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔