لاہور، 1 نومبر (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح خالد بٹ چوک انڈرپاس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی نے زیر تعمیر انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ دیا۔ انہوں نے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے انڈر پاس پراجیکٹ کے فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انڈرپاس رواں ماہ کے وسط تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔