نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین شاہ اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

31

پشاور، 16نومبر(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی،جسمیں دونوں حکومتوں کی باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نگران وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان گندم، آٹے اور چینی کی نقل و حرکت اور قیمتوں میں استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

اسکے علاوہ دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ۔