نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوئٹہ کی جانب سے فرضی تجربات کے حوالے سے سیمینار

25

کوئٹہ۔ 16 نومبر (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوئٹہ کی جانب سے فرضی تجربات کے حوالے سے سہ روزہ سیمینار  دوسرے روز بھی جاری رہا،   پاکستان آرمڈ فورس کی جانب سے قدرتی آفات کے حوالے سے پاکستان آرمی کی تیاریوں اور اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔ سیمینار میں  ژوب، قلات مکران، اور نصیر آباد ڈویژن کے پینلسٹس نے اپنے اپنے ڈویژنوں میں آنے والی قدرتی آفات سے ہونے والے مسائل جن میں مقامی آبادی کو پیش آنے والے معاملات جن میں عارضی رہائشی کیمپوں کیلئے مخصوص جگہوں کا تعین، ان کیمپوں میں متاثرین کی آباد کاری، لوگوں کو کھانے کے چیزوں کی فراہمی کا طریقہ کار، ارد گرد کے علاقوں سے پانی کی نکاس، متاثرین کو صحت کی سہولیات کا باہم پہنچانے، ان کے مال میں مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا، نقصانات کا تخمینہ لگانا، متاثرین کی دوبارہ ان کے علاقوں میں ابادکاری و سہولیات کا فراہمی وغیرہ جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔  اس موقع پر ڈویژنوں کے پینلسٹس نے سامعین کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، کوئٹہ میں 15 سے 17 نومبر 2023 تک اپنی نوعیت کی پہلی صوبائی سطح کی سمولیشن ایکسرسائز  کے حوالے سے تین روزہ سیمینار جاری ہے۔ سیمینار کا مقصد کثیر خطرات پر مشتمل فرضی مشقوں کے حوالے سے بلوچستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے منسلک اداروں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری اور ردعمل کی صلاحیتوں میں اضافہ کرناہے۔