لاہور،20نومبر:( اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح کیولری انڈرپاس کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے انڈرپاس کی چھت کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور سٹیل فکسنگ کے کام کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اسفالٹ کے کام بھی مشاہدہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فنشنگ ورک میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیولری انڈرپاس کو بہت جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انڈرپاس کھلنے سے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔ کیولری میں ٹریفک جام رہنے سے مستقل نجات ملے گی۔