وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا گھوڑا چوک فلائی اوور کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا

57

لاہور، 30نومبر (اے پی پی): وزیر اعلی محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات اور کویت کے دورے کے بعد لاہور واپسی پر فوری رات گئے گھوڑا چوک فلائی اوور  کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے رات کی شفٹ پر مزدور کی تعداد کم ہونے پر لیبر فورس میں اضافہ کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے کہا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبے کی تکمیل سے لاہور کا اہم کوریڈور مکمل ہوجائے گا، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن۔ کینٹ اور ڈیفنس جانے والی ٹریفک کو سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔