وفاقی محتسب ملتان کے ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی کا دورہ وہاڑی

36

 

ملتان،13 نومبر اے پی پی ): وفاقی محتسب ملتان کے ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی نے وہاڑی  کا دورہ کیا  اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مختلف سنٹرز جائزہ  لیا۔اس  دوران انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے گودام میں موجود مختلف اسٹاک کا معائنہ کیا اور وزن اور  معیار  کی  چیکنگ کی گئی۔

بعد ازاں ایڈیشنل کمشنر ریونیو کی عدالت  میں وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوام الناس کی شکایات کی سماعت کیں،  کھلی کچہری کا اہتمام کیا اور عوام الناس کی شکایات سنیں اور تحریری درخواستں وصول کیں – 40 سے زائد کیسز موقع پر نمٹا دیئے ، اور 25 لاکھ سے زائد رقم مختلف بلوں میں واپس کرنے کے احکامات جاری کیے

انہوں نے تمام وفاقی اداروں ، واپڈا، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، پاکستان ریلوے، زرعی ترقیاتی بینک، پاکستان بیت المال، وغیرہ کے فوکل پرسنز کو زیر التوا شکایات کو فوری عملدرآمد کرنے کے احکامات دیئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کے تمام فیصلوں کو جلد از جلد عملدرآمد کروائیں گے اور اس میں کسی قسم کی کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس اپنی شکایات سادہ کاغذ پر لکھ کر موقع پر جمع کروا سکتے ہیں،تمام عوامی مسائل قوائد و ضوابط کے مطابق حل کروانا وفاقی محتسب کی زمہ داری ہے جو بلا معاوضہ اور بلا تاخیر جاری رہے گی۔