لاہور 13 نومبر ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد سے بفلو بریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت صدر ایسوسی ایشن سمیع اللہ نے کی وفد نے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بفیلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،پتوکی میں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک فری سینٹر بنایا جائے سینٹر بنانے میں محکمہ لائیو سٹاک بھرپور تعاون کرے اور محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے ہماری پراڈکٹس کی مارکیٹنگ ممکن بنائی جائے ،سالانہ بنیادوں پر میلوں وغیرہ کا انعقاد یقینی بنایا جائے ۔وفد نے مطالبہ کیا کہ منفرد جانوروں کے نمائش کے لئے ایک بلیک گولڈ کلب بنایا جائے لائیو سٹاک بریڈنگ اتھارٹی کو مزید مضبوط کیا جائے ۔ہمارے جانوروں کی ویکسینیشن وغیرہ کو ترجیح بنایا جائے ۔نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک آپ سے مکمل تعاون کرے گا ۔پاکستانی بھینسوں کو عالمی معیار پر لیکر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکر بھینسوں وغیرہ کے مقابلوں کو بڑھائیں گے ،ہماری بھینسوں کو دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہے ۔ خواہاں ہیں کہ آپ کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں ۔