پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں مختلف مصوروں کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش

12

اسلام آباد،22نومبر  (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں مختلف مصوروں کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد انسانوں اور فطرت کے درمیان رابطے کی عکاسی کرنا تھا۔ آف گرڈ نام کی اس نمائش میں گیارہ مصوروں نے حصہ لیا اور اپنے خیالات، یادوں، انسانی رویوں اور فطرت کے تعلق پر بہترین آرٹ کے نمونے پیش کیے ۔

ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے محمد ایوب جمالی نے نمائش کا افتتاح کیا اور مصوروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا جبکہ شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ایک اہم ثقافتی ادارہ ہے جو پاکستان کے متنوع فنی ورثے کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔