پاکپتن؛سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات ،عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ڈرائی ڈے یا ڈرائیور فری ڈے منایا جائیگا

29

 پاکپتن ،16 نومبر( اے پی پی ):سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے جمعہ کے روز ڈرائی ڈے یا ڈرائیو فری ڈے منایا جائے گا۔کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ضلع پاکپتن سمیت ڈویژن بھر کے تمام سرکاری آفیسرز اور ملازمین ڈیزل یا پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کا استعمال کئے بغیر اپنی کام کی جگہوں اور دفاتر تک پہنچیں گے۔

ڈرائیو فری ڈے منانے کا مقصد شہریوں کو سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات اور حفاظتی تدابیر کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔اسی حوالے سے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ڈویژن بھر کے سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے ایک وڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔