پشاور؛نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین شاہ کا چارسدہ کا مختصر دورہ

40

 

پشاور، 13نومبر(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین شاہ نے آج چارسدہ کے علاقے پڑانگ کا مختصر دورہ کیا، جہاں وہ سابق نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان (مرحوم) کے حجرے گئے اور سابق نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔