پشاور؛ڈی پی او چارسدہ آفس میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کیلئے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

53

پشاور،01 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) آفس چارسدہ میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کےلیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  نذیر خان کے دفتر میں  اردل روم  منعقد کرنے کا مقصد   محکمہ پولیس کے قواعد وضوابط کے تحت پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل اور ان کے جائز عرض معروض سننا تھا ۔ اردل روم میں ضلع بھر کے پولیس جوانوں نے ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے جائز عرض معروض پیش کئے ۔ ڈی پی او  نذیر خان نے اہلکاروں کی جانب سے جمع کی گئی  تمام درخواستوں پر غور کرنے کے بعد اہلکاروں کےجائز عرض معروض کے حل کے احکامات صارد کیے۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ ماتحت پولیس اہلکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پولیس اہلکاروں کودرپیش مسائل کاادراک ہے جنہیں ہرصورت حل کیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی استعدادکارکو بڑھانے کیلئے پولیس میں سزا اور جزاء کا عمل جاری رہے گا۔ پولیس افسران اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سےانجام دیں۔