پشاور؛ آغوش ہومز میں یوم اقبال کی مناسبت سے” اقبال کے شاہین”  تقریب کا انعقاد

4

پشاور، 9نومبر(اے پی پی): الخدمت فاونڈیشن پشاور کے زیر انتظام یتیم بے سہارا بچوں کے مرکز آغوش ہومز میں یوم اقبال کے مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی جسکا  عنوان” اقبال کے شاہین” تھا۔  تقریب کی مہمان خصوصی ریڈیو پاکستان پشاور کی سابقہ ڈائریکٹر سیدہ عفت جبار تھیں۔

 آغوش ہومز کے زیر پرورش بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر مہمانان گرامی نے آغوش کے منتظمین اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نظام کار کی تعریف کی اور ایڈمنسٹیٹر آغوش پروفیسر ظہور اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں ملک شکیل حسین اور  نجی  نیوزچینل کے اینکر عدنان خان بھی نمایاں تھے۔