پشاور، 8نومبر(اے پی پی): ضلع خیبر لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ پر الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے افغانستان جانے والے 1300 افغان خاندانوں کو چائے بسکٹ پر مشتمل ناشتہ فراہم کیا۔
وطن واپس جانے والے افغان خاندانوں اور علاقے کی عوام نے افغان باشندوں کی دن رات خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے پر الخدمت فاؤنڈیشن حکام اور الخدمت رضاکاروں و دیگر مخیر حضرات کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔