پشین؛رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈلائن ختم، یکم نومبر سے مجموعی طور پر دس ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی

20

پشین،19 نومبر(اے پی پی):پشین میں غیر قانونی تارکین وطن کی رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد یکم نومبر سے تاحال مجموعی طور پر دس ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس جاچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن(ر)جمیل احمد کے مطابق تین ہزار سے زائد افغان مہاجرین رضا کارانہ طور پر واپس جاچکے ہیں جبکہ سات ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ضلعی انتظامیہ نے باعزت طور پر حراست میں لیکر پاک افغان سرحد چمن منتقل کردیا۔