پنجاب حکومت خواتین سرمایہ کاروں کو بھرپور معاشی مواقع دے رہی ہے: صوبائی وزیر صنعت و تجارت

49

 

لاہور، 24 نومبر(اے پی پی): یونائٹڈ بزنس گروپ ویمن ونگ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کانفرنس کی صدارت کی۔ ملک بھر سے ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور خواتین سرمایہ کاروں نے کانفرنس میں شرکت کی۔  کانفرنس کے شرکاء نے خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور بااختیار بنانے کے حوالے سے سود مند تجاویز دیں۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا۔ معاشی طور پر مضبوط خواتین ہی ملک کی معاشی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ پنجاب حکومت خواتین سرمایہ کاروں کو بھرپور معاشی مواقع دے رہی ہے۔ خواتین کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید علوم سے آراستہ کرنا بھی ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی خواتین کو معاشی میدان میں آگے آنا ہوگا ۔ خواتین ایکسپورٹ سیکٹر میں بھی آگے آئیں ۔ وطن ہمارا ہے اور ہمیں مل کر اسے سنوارنا ہے۔ شرکاء کانفرنس نے صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کو سرمایہ کاری کے فروغ کی کاوشوں پر ذبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ناہید مسعود صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھاول پور، فیصل آباد ویمن چیمبر سے روبینہ امجد، کوئٹہ سے فہمیدہ جمالی اور دیگر نے کانفرنس میں شرکت کی۔