پنجاب میرج ایکٹ 2016 پر عمل درآمد کے لیے کارروائیاں جاری،خلاف ورزی پر مالکان کو ساڑھے چھ لاکھ روپے جرمانے

45

جوہرآباد، 19 نومبر(اے پی پی): ضلع خوشاب میں پنجاب میرج ایکٹ 2016 پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامی افسران کی کاروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ملک محمد اعجاز  نے خوشاب اور جوہر اباد کے مختلف میرج ہالز پر اچانک چھاپے مار کر پنجاب میرج ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی پر مختلف مالکان کو  ساڑھے چھ لاکھ روپے جرمانے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرج ہال مالکان سے میرج ایکٹ پر لازمی پابندی کروائی جائے گی۔

 ڈی او انڈسٹریز کی رپورٹ کے مطابق ضلع خوشاب میں اسسٹنٹ کمشنرز نے کل مجموعی طور پر 15 انسپیکشنز کی ہیں جس میں تحصیل خوشاب 9، تحصیل قائدآباد 3، نوشہرہ ایک اور نور پورتھل کی 2 انسپیکشنز ہیں۔