پنجاب کالج تعلیم کے ساتھ طلبہ کو تفریح کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے تاکہ طلبہ ذہنی آسودگی حاصل کرسکیں،پروفیسر اسامہ بشیر

6

 

ملتان،12نومبر(اے پی پی): پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر پروفیسر اسامہ بشیر نے کہ پنجاب کالج تعلیم کے ساتھ اپنے طلبہ کو کھیل اور  تفریح کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے تاکہ طلبہ ذہنی آسودگی حاصل کرسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج رشید آباد میں میوزیکل کلچرل نائٹ  میں  طلبہ سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کلچرل نائٹ میں طلبہ کے مثالی ڈسپلن کو بھی سراہا۔

مقامی کالج کی میوزیکل کلچرل نائٹ میں گلوکارہ نمرہ مہرہ،بلال سعید، فرحان سعید  احمد نواز اور ڈھولچی رضا کی پرفارمنس نے ماحول کو مست کر دیا۔ طلبہ کی ٹولیاں مقبول گیت ۔ نغموں۔ ماہیہ ٹپہ اور راک میوزک پر سر دھنتے رہے بھنگڑے ڈالتے رہے اور اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ مل کر خود بھی گنگناتے رہے۔ میوزیکل کلچرل نائٹ کے ذریعے طلبہ کو اپنے فیورٹ گلوکاروں کو براہ راست پرفارم کرتے ہوئے دیکھنے اور انجوائے کرنے کا موقع ملا۔