پیرمحل ؛ بلوچستان بارڈر پر شہید ہونے والے  سپاہی محمد انور کو سپردخاک کر دیا گیا

3

پیرمحل ،10 نومبر (اے پی پی ):پیرمحل نواحی گاؤں 410 ج ب کا رہائشی محمد انور وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے  شہید ہو گیا،جنکی نماز جنازہ آباہی گاوں 410 ج ب میں ادا کردی گئی ہے ۔محمد انور ایف سی بلوچستان میں بطور سپاہی اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا ،گزشتہ روز بلوچستان بارڈر  پر وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوے شہید ہو گیا ۔محمد انور  کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں لایا گیا بعد از نماز جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ شہید محمد انور کا 1 بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں ۔ جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔