چترال، 04نومبر(اے پی پی ):چترال کی خوبصورت وادی بھیستی میں پہاڑوں کے دامن میں واقع ایک سیاحتی مقام ہے جہاں ہر طرف قدرتی طور پر سبز گھاس ہی گھاس ہے ،اس جگہ کو مقامی لوگ اشپار غاری کہتے ہیں، جہاں گوجر برادری کے لوگ بھیستی کے عوام کا مال مویشی چراتے ہیں اور ان کو اس کے بدلے کچھ عوض دیتے ہیں،یہاں زیادہ تر لوگ سیاحت اور سیر سپاٹے کیلئے آتے ہیں ۔