چنیوٹ؛کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تیسرے بیج کا آغاز کردیا گیا

34

 

چنیوٹ ،20 نومبر( اے پی پی ): آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تیسرے بیج کا آغاز کردیا گیا۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے پولیس ورک اور پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی۔

 اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ یوتھ انٹر ن شپ پروگرام میں انٹرنیز کو پروفیشنل پولیس آفیسرز ٹریننگ کروائیں گے ،انٹرنیز کو پولیس آئی ٹی، لاءاینڈ آرڈر، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین،ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، مارشل آرٹس و دیگر پولیس ورک سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

 انٹرن شپ پروگرام کے دوران پبلک سروس ڈلیوری کے نظام اور سہولیات سنٹرز پر مکمل آگاہی دی جائے گی ،پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام جاری رہیں گے،یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد عوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروغ دینا ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے،انٹرن شپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا جو جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔