جوہرآباد، 05 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب نے مقامی عدالتوں سے فیصلہ شدہ مقدمات کے مال مقدمات کی تلفی کر دی جس میں بھاری مقدار میں منشیات زرعی،ادویات،پتنگ ڈوریں اورآتش بازی کا سامان شامل تھا۔
شہدائے پولیس ہاکی گراؤنڈجوہرآباد مین ڈسٹرکٹ پولیس خوشاب کی جانب سے فیصلہ شدہ مقدمات کے مال مقدمات کی تلفی کی گئی،ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے بتایا کہ تلف کئے گئے مال کی مالیت لاکھون روپے ہے جس میں 171 کلو گرام چرس 5.5کلو گرام ہیروئن 1307لیٹر شراب،زرعی ادویات،پتنگ ۔ڈوریں اور سامان آتش بازی وغیرہ شامل تھا مال مقدمات کی تلفی سینئرسول جج الیاس سلیم،ڈی ایس پی انویسٹیگیشن غلام عباس اور لیگل انسپکٹر جاوید سرور کی نگرانی میں کی گئی۔