ڈپٹی کمشنر کا قصور گارڈن اور سبزی و فروٹ منڈی کادورہ،سہولیات مزید بہتر کرنے کی ہدایت

32

قصور،19نومبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی کا قصور گارڈن اور سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ،قصور پارک میں صفائی ستھرائی اورسیرو تفریح کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور پارک میں گھاس اور پودوں کی بروقت کٹائی وغیرہ کرنے اور پارک کی تزئین و آرائش اور دستیاب سہولیات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنرقصور نے سبزی وفروٹ منڈی دورہ کے موقع پر سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں اورمعیار کو چیک کیا۔ اس موقع پرانہوں  نے کہاکہ ضلعی حکومت صارفین کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے،ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں،شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، میونسپل کارپوریشن اور سبزی و فروٹ منڈی کے افسران بھی ہمراہ تھے۔