ڈیرہ غازی خان؛کمشنر کی ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج پولیس جوانوں کی عیادت

12

 

ڈیرہ غازی خان،12 نومبر(اے پی پی ):کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج مقابلہ میں زخمی پولیس جوانوں کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک ،ڈی پی او احمد محی الدین اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

 کمشنر نے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہادری پر ہمیں فخر ہے۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے شادن لنڈ میں تھانہ کالا پولیس کا لادی گینگ کے ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا جس میں سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید ہو گئے تھے جبکہ اے ایس آئی ایم اقبال،ہیڈ کانسٹیبل طاہر سعید اور کانسٹیبل مظہر زخمی ہوئے تھے اور انہیں علاج کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔مقابلے کے دوران ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا تھا۔