ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے,,نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

58

کوئٹہ،01نومبر (اے پی پی)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے،نگران وزیراعلیٰ کو کوئٹہ ڈیویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری سریاب روڈ، لنک بادینی روڈ جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبزل روڈ کے توسیعی منصوبے کو 30 دسمبر 2023 تک مکمل کر لی جائے گئی لنک بادینی روڈ تقریباً مکمل ہو چکا ہے جبکہ سریاب روڈ پر 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

اس موقع پر نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر مردان علی خان ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے اور سڑکوں کے تعمیراتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تساہل برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ میں ایک ہفتے کے بعد تعمیراتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا دوبارہ بھی معائنہ کروں گا،تعمیراتی کمپنیاں اپنے ورک پلان اور مقررہ وقت میں ان منصوبوں کو مکمل کریں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت جاری تعمیراتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے فنڈز کی فراہمی کا مسئلہ نہیں ہم نے عوام کو سہولیات فراہم کرنی ہے۔ نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ان تعمیراتی منصوبوں سے کوئٹہ شہر پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا جبکہ متبادل سڑکوں کی تعمیر سے کوئٹہ کی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں کمی ائے گی۔