کراچی ،6 نومبر(اے پی پی ):پاکستان میں اس وقت اٹھارہ لاکھ افراد امراض چشم میں مبتلا ہیں جن میں سے80 فیصد سفید موتیا کے مریض ہیں۔ سفید موتیا کے مریضوں کی تعداد کے حساب سے پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، حمزہ حسان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے زیر انتظام سفید موتیا میں مبتلا مریضوں کے لیے مفت تشخیصی و سرجری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں 38 مریضوں کو آپریشن کے لیے رجسٹرڈ کیاگیا جن کے آپریشن جدید مشین فیکو سے امریکن فولڈ ایبل لینس مفت لگائے جاینگے ، آئی کیمپ میں 360 مریضوں کا معائنہ کیاگیا اور مفت چشمے اور ادویات بھی فراہم کی گئیں، فری کیمپ کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں۔