کراچی؛ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ کا نیشنل میوزیم کا دورہ

14

 

کراچی، 11 نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے ہفتہ کو یہاں نیشنل میوزیم کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر کو دورہ کے دوران متعلقہ افسران نے نیشنل میوزیم کے بارے میں بریفنگ دی۔سید جمال شاہ نے نیشنل میوزیم میں رکھی نوادرات اور آثار قدیمہ کی اشیاء کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سید جمال شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل میوزیم کی توسیع کے حوالے سے جلد ہی ماہر تعمیرات کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ میوزیم کو اصل شکل میں بحال کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل میوزیم کو عالمی معیار کا میوزیم بنایا جائے گا تاکہ یہ بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ حاصل کر سکے۔