لاہور ،14 نومبر ( اے پی پی ): سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ایل آر اے کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق نے شرکت کی۔ تمام اضلاع کے کمشنرز اور ڈی سیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے تمام اضلاع کے کمشنرز اور ڈی سیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ای رجسٹریشن وراثتی انتقال دیہی مراکز مال ریونیو کولیکشن پلس پراجیکٹ اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر نے ایس ایم بی آر کو بریفننگ دی۔اجلاس میں پی ایل آر اے کے مسائل اور ریفارمز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ای رجسٹریشن پر بریفنگ میں سائرہ عمر کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں آج رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ساہیوال اور ڈی جی خان کے اضلاع میں ای رجسٹریشن پر شاباش دی۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ڈسٹرکٹ لاہور میں ایک رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ایس ایم بی آر کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کے بعد آر او ڈی کو مکمل کلوز کر دیا جائے گا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے دیہی مراکز مال کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔ ایس ایم بی آر نے لمبردار چوکیدارز کو لوکل لیول پر موبلائز کرنے کی ہدایات دیں۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے موضوع جات کی ڈیجیٹلائزیشن کا بھی جائزہ لیا۔سب رجسٹرار کے دفاتر اور ماڈل اراضی ریکارڈ سنٹر کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔ایس ایم بی آر نے مزید کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں۔ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔فلاحی کام کرنے والے افراد و اداروں کی حوصلہ افزائی کریں۔











