کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ

36

لاہور 10 نومبر ( اے پی پی ): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا  کو اس موقع پر بریفننگ کے دوران بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ بھی رواں ماہ کھلنے کے لیے تیار، ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل، مجموعی طور پر 96 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔منصوبے کے فلائی اوور ٹو پر اسفالٹ کا عمل تکمیل کے مراحل میں داخل فلائی اوور ٹو کے این جے بیریئر اور فنشنگ پر دن رات کام جاری یے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ پر فنشنگ ورک اور ہارٹیکلچر کے کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے سے منسلک تمام یو ٹرنز پر ٹریفک روانی کا جائزہ لیا۔کمشنر و ڈی جی کی ٹریفک کی مؤثر روانی کے لیے ٹیپا اور نیسپاک کو 9 نمبر یو ٹرن کے ڈیزائن میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا، ٹریفک پولیس اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔