کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد

5

 

ملتان ,13 نومبر (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں خانیوال شہر کے ٹیوب ویلز، ڈسپوزل سٹیشنز کے سولرائزیشن کی 104 ملین روپے کی سکیم منظور کی گئ۔وہاڑی شہر کے ٹیوب ویلز، ڈسپوزل سٹیشنز کی سولرائزیشن کی 173 ملین روپے کی سکیم،بوریوالہ شہر کے ڈسپوزل سٹیشنز کی سولرائزیشن کی 133 ملین روپے کی سکیم منظور کی گئیں۔تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہائ وے کی سکیموں کی ریوائز اسٹیمٹ کی منظوریںدیتے ہوئے 4 سکیموں کی 579.4 ملین روپے کے ریوائز اسٹمیٹ کی منظوری دی گئ۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 3 سکیموں کی 164.3 ملین روپے کی ریوائز اپروول دی گئ۔اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔