کنیکٹیویٹی، جدید معیشتوں کے لیے ایک ناگزیر عنصر ہے ؛ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

44

 

اسلام آباد، 31 اکتوبر (اے پی پی): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے  کہا ہے کہ  کنیکٹیویٹی جدید معیشتوں کے لیے ایک ناگزیر عنصر ہے، جو سماجی و اقتصادی ترقی اور برادریوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بات ایشیا پیسیفک نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر  فاؤنڈیشن کے چیئرمین دانش اے لاکھانی اور ایپنک کے ڈائریکٹر جنرل پال ولسن سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں  پاکستان اور ایشیا پیسفک کے وسیع خطے میں انٹرنیٹ کی ترقی اور کنیکٹیویٹی سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملک کی ترقی کے لیے بنیادی محرک کے طور پر آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جدت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نوجوانوں کو آئی ٹی سے متعلقہ مہارتوں سے آراستہ کرنا بہت ضروری ہے۔