کوئٹہ، 02 نومبر(اے پی پی):کلیکٹر کسٹمز محمد اسماعیل نے کہا کہ حکومت پاکستان نے انسداد اسمگلنگ مہم شروع کی ہے، انسداد اسمگلنگ مہم میں کمانڈر 12 کور کا تعاون حاصل رہا ہے،برآمد کی گئی اشیاءاتوار بازاروں میں فروخت کی جائے گی ، برآمد شدہ مال اتوار بازار میں کسٹمز اپنا اسٹال لگائے گئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹٹہ کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔کلیکٹر کسٹمز محمد اسماعیل نے کہا کہ انسداد اسمگلنگ مہم میں کمانڈر 12 کور سمیت آئی جی پولیس و آئی جی ایف سی کا تعاون بھی حاصل ہے،جنوری سے اکتوبر تک 8767 ٹن یوریا کھاد پکڑی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم، آٹا چینی کی بڑی کھیپ برآمد کی گئیں، جبکہ مختلف کارروائیوں میں کمبل سمیت دیگر اشیاءبرآمد کی گئیں ہے،برآمد کی گئی اشیاءاتوار بازاروں میں فروخت کی جائے گی۔
کلیکٹر کسٹمز محمد اسماعیل نے کہا کہ رواں سال کسٹمز بلوچستان کی کارکردگی شاندار رہی ہے گزشتہ 4 ماہ میں 13 ارب روپے اضافی ریونیو اکھٹا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کہیں بھی اسمگلنگ شدہ سامان ہو کسٹم کو کارروائی کا حق ہے کہ وہ وہاں کارروائی کرے۔