گھوٹکی، 05 نومبر(اے پی پی): گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اوباڑو میں فسٹ ٹرمینل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں چھٹی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک کے 800 سے زائد طلباء نے حصہ لیا ۔ٹیسٹ اسکول کے کھلے میدان میں لے گیا جس میں طلباء کی رہنمائی کے لیے دس بلاک قائم کیے گئے اورتمام بلاکس میں 20 انویجیلٹر مقرر کیے گئے۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق میگا ٹیسٹ کرانے کا مقصد طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا تاکہ مستقبل میں سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں اور سندھ میں کاپی کلچر کو ختم کرنا ہے آج کا ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ؛ اور ای کیٹ کے طرز پر لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں طلباء کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس موقع پرتقریب کے مہمان خاص ضلعی تعلیم آفیسر مظفر حسین شاہ کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں اس طرح کے ٹیسٹ ہوں تاکہ سندھ میں کاپی کلچر کا خاتمہ ہوسکے جبکہ اسکول ہیڈ ماسٹر بشیر احمد بھٹی کا کہنا تھا تمام اساتذہ دل جان سے طلباء کو با صلاحیت بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اس سے پہلے کبھی اس طرح کا میگا ٹیسٹ نہیں لیا گیا۔
طلباء کا کہنا تھا اس طرح کے اعلیٰ طرز ٹیسٹ لینا اسکول انتظامیہ کا بہترین اقدام ہے جو ہمارے مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا اس موقع پر تعلقہ ایجوکیشن آفیسر، چنيسر مہر، غلام رسول ملک، سینئر صحافی نذیر احمد ملک، ظفر اقبال آرائیں، مقبول خان ملک ،عبدالغفار پہنوار ،فیض اللہ سمیجو، شیرباز شر سمیت دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔