ہر سیاسی جماعت کو آئین اور قانون کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہے؛ رانا تنویر حسین

6

شیخوپورہ،09 نومبر(اے پی پی ):مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو آئین اور قانون کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہے مگر ملکی استحکام کو سبوتاژ اور عدم استحکام سے دو چار کرنے والے چئیرمین پی ٹی آئی اور اسکے ساتھیوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

 ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد عارف خان سندھیلہ کی رہائش گاہ پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت ملکی سیاسی استحکام کے لیے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پنجاب میں اسے کسی دیگر جماعت کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں ہے، ہر حلقے میں مسلم لیگ ن کے پاس بہترین امیدوار موجود ہیں البتہ دیگر صوبوں میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔