یونیورسل چلڈرن ڈے چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد

41

 

ملتان، 20 نومبر (اے پی پی ):یونیورسل چلڈرن ڈے چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔

آگاہی واک کی قیادت ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے کی آگاہی واک میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں آفیسرز اور سٹاف نے شرکت کی اور آگاہی واک کا مقصد یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر عوام الناس میں بچوں کے تحفظ و حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا شفاعت ظفر نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور انہوں نے کہا بچوں کے مستقبل کا تحفظ اور بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے ذریعے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ترجمان راؤ نوید مختیار نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو حکومتی سطح پر بچوں خصوصاً سٹریٹ چلڈرن کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور کہا بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور کہا لاوارث بے آسرا بھکاری جبری مشقت اور تشدد کا شکار بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع دیں۔