کوئٹہ،18 دسمبر (اے پی پی):نگران صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضا فہ ہوا ،افغانستان سے پاکستان پر مسلسل حملے تشویشناک ہیں ، افغان حکومت پاکستان پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو ہمارے حوالے کریں، افغان حکومت کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کو ئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔ ایرانی صوبہ سیتان بلو چستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دہشت گر د پاکستان اور ایران دونوں ممالک کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے سرحدی شہر چمن میں باڈر ٹریک کو جلد بحال کیا جا ئے گا۔
نگران صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں تمام سیا سی جماعتوں کو جلسہ جلوس کرنے کی اجازت ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ کسی پارٹی کو یہاں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کا یہ کام ہے کہ وہ ان معاملات کو دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں دولاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ، عام انتخابات میں ان لو گوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہو نی چاہے، اس حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک بلو چستان سے 1لاکھ ستر ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو بھیجا گیا ہے، آئندہ چند دنوں میں یہ تعداد 2لاکھ بچاس ہزار تک پہنچ جائے گی۔











