کوئٹہ، 18 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات سید مبشر توقیر شاہ نے پیر کو ریڈیو پاکستان کوئٹہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ریڈیو پاکستان کی قائمقام منیجر اسٹیشن نے سید مبشر توقیر شاہ کو درپیش مسائل پرتفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن سید مبشر توقیر شاہ نے ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔











