امریکی مشن، یوایس پی ڈبلیو سی کو ویمن مینٹورشپ 20,000 خواتین تک پہنچنے   کی کامیابی پر فخر ہے؛ امریکی چارج ڈی افیئرز اینڈریو شوفر

79

اسلام آباد، 14 دسمبر (اے پی پی): پاکستان میں  امریکی  سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز اینڈریو شوفر نے کہا  ہے کہ یو ایس مشن پاکستان اور یو ایس پاکستان ویمن کونسل (یو ایس پی ڈبلیو سی) کو  ویمن مینٹورشپ 20,000 خواتین تک پہنچنے   کی کامیابی پر فخر ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل بیس ہزار ویمن مینٹورشپ سنگ میل ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال قبل، امریکی سفیر بلوم نے ایس اینڈ پی کے 10,000 خواتین مینٹیز کے ہدف کا جشن منایا۔انہوں  نے کہا کہ “ملین ویمن مینٹرز “،یو ایس پاکستان ویمن کونسل کا ایک اقدام ہے، اس  کا مقصد 2025 تک10 لاکھ پاکستانی خواتین اور لڑکیوں کو رابطوں، نیٹ ورکس اور ہنر فراہم کرنا ہے۔

  اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر، ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان، مجیب ظہور نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی ترقی اور مساوات کے لیے ہمارے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔