اکادمی ادبیات میں قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ” قائداعظم اور اقلیتیں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

46

اسلام آباد،20 دسمبر (اے پی پی ) : اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جنا حؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے قومی ادبی سیمینار بعنوان ” قائداعظم اور اقلیتیں” کا انعقاد ہوا۔

سیمینار میں مختلف اقلیتوں و طبقات تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔اس عنوان کے حوالے سے انہوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ سیمینار میں شامل شرکاءنے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے تقسیم ہند سے قبل اور قیام پاکستان کے بعد برصغیر کی اقلیتوں کا تعلق چاہے جس مذہب سے بھی ہو ان کے حقوق کی نا صرف بات کرتے رہے بلکہ ان کے حقوق کے حصول کے لئے عملی طور پر بھی اقدامات اٹھائے ۔

 انہوں نے کہا کہ قائداعظم ہمیشہ برصغیر میں رہنے والی مختلف مذاہب کی اقلیتوں سے زیادہ انسانیت کے حوالے سے بات کرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نہ صرف مسلمانوں بلکہ برصغیر کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی اقلیتوں کے بھی قائد تھے ۔