بھکر،21 دسمبر (اے پی پی ) :کسی بھی ملک اور معاشرے میں کھیلوں میں ٹیلنٹ سے متعلق بات کی جائے تو اس میں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں عمر کی محتاج نہیں ہوتیں ۔ چاہے بچے ہوں یاجوان یا پھر عمر رسیدہ کھلاڑی ہوں تووہ مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے رہتے ہیں۔
اس حوالے اپنے ملک پاکستان کی بات کی جائے تو مختلف کھیلوں میں مختلف عمر کے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جس کی تابندہ و شاندار مثال 56 سالہ بزرگ ایتھلیٹ پروفیسر محمد اکرم خان نیازی کی صورت میں موجود ہے جنہوں نے حال ہی میں ایشین ہیمر تھرو میں گولڈ میڈل اورورلڈ ویسٹرن ریسلنگ چیمپئن شپ میں براﺅنز میڈل کا اعزاز اپنے نام کرکے عالمی سطح پرنا صرف اپنا بلکہ وطن عزیز کا نام روشن کیا اور اپنے کھیل سے بتایا کہ صلاحیتیں و ٹیلنٹ عمر کی محتاج نہیں ۔۔!!
مزید تفصیلات جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔