کوئٹہ، 18 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات سید مبشر توقیر شاہ نے پیر کو قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی )کوئٹہ بیوروآفس کا دورہ کیا، سید مبشر توقیر شاہ کا اے پی پی کوئٹہ بیوروآفس پہنچنے پر بیورو چیف نذر محمد بلوچ نے سٹاف کے ہمراہ استقبال کیا اور اے پی پی کوئٹہ بیورو آفس کی مجموعی صورتحال اور کارکنوں کو درپیش مسائل پرتفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر سید مبشر توقیر شاہ نے اے پی پی کوئٹہ بیوروآفس کے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہاکہ اے پی پی کوئٹہ بیوروآفس کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنےکی کوشش کی جائےگی ۔
آخر میں ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات کواے پی پی کی زیرتعمیرعمارت کا دورہ بھی کروایا گیا۔











