بلو چستان میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری

31

کوئٹہ،21 دسمبر (اے پی پی): ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی،کو ئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے،مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی حلقوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے۔ جمعرات کو کو ئٹہ کی تین قومی اور 9صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کے لئے 700سو سے زائد امیداروں نے کاغذات نامزدگی وصو ل کئے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامز دگی وصول کرنے والوں میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نامزد امیدواران اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔ بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل،این اے 264 کوئٹہ 3 سے کاغذات وصول کر لیے، پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی،سینئر سیاستدان حاجی لشکری رئیسانی،سینیٹر نصب اللہ بازئی،سابق صوبائی وزیر خالد لانگو،سنیٹر پرنس عمر احمدزئی،نیشنل پارٹی کے کبیر محمد شہی،سابق وفاقی ہمایوں عزیز کرد،اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی،سابق گورنر بلوچستان ظہور آغا سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں فارم وصول کئے۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں بلو چستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ سمیت چار افراد نے کاغذات جمع کئے گئے۔این اے 262،این اے 263پر ایک سو سے زائد افراد نے کا غذات نامزدگی وصول کئے۔