دورہ نیوزی لینڈ ہمارے لئے بہت اچھا رہا، کافی مثبت چیزیں اس دورے میں رہیں؛ بسمہ معروف

36

 

اسلام آباد، 18 دسمبر(اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے  وون ڈے انٹرنیشنل میچ کی پلئیر آف دی میچ بسمہ معروف  نے کہا ہے کہ  دورہ نیوزی لینڈ ہمارے لئے بہت اچھا رہا ہم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی، کافی مثبت چیزیں اس دورے میں رہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف  نے کہا  کہ  جب اسکور 250 ہوا تو ہمیں یقین تھا کہ ہم  ہدف عبور کرسکتے ہیں، ابتدا میں وکٹیں گریں تو عالیہ ریاض سے یہی کہا کہ بڑی پارٹنرشپ کی کوشش کرینگے،جہاں ہمارے لئے وہ پارٹنرشپ بہت اہم تھی وہیں ٹیل اینڈرز کی پرفارمنس بہت عمدہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں مجھ سے رنز نہیں ہورہے تھے اس لئے مجھ پر پریشر تھا، میری ساتھیوں نے میری بہت ہمت بڑھائی تھی اس اننگز کا کریڈٹ ان کو جاتا ہے۔

بسمہ معروف  کا مزید کہنا تھا کہ فاطمہ ثنا فائٹر کھلاڑی ہیں ان میں قائدانہ صلاحیت موجود ہے، وہ ایک اچھی آل راؤنڈر کے طور پر تیار ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ تیسرے ون ڈے میچ پاکستان نے سوپر اوور میں 3 رنز سے جیت کر سیریز 2-1 سے جیت کر  اپنے نام کی۔ تیسرے میچ میں بسمہ معروف نے 5 چوکوں کی مدد سے 68 رنز سکور کیے۔