سرکاری حج سکیم کی تاریخ میں توسیع  اور قیمت  میں ایک لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے،حافظ محمد طاہرمحمود اشرفى

52

اسلام آباد، 12دسمبر(اے پی پی):نمائنده خصوصى وزير اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی ،اسلامی ممالک ومشرق وسطی وچيئرمين پاكستان علماء كونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفى کا کہنا ہے کہ سرکاری حج سکیم کی تاریخ میں توسیع کے ساتھ ساتھ سرکاری حج سکیم کی قیمت  میں ایک لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  حج آپریٹو ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے نمائندے کے ہمراہ منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف حافظ عاصم منیر کی کوششوں سے 52 روپے تک ڈالر سستا ہوا ہے  جس کا فائدہ حاجیوں کو بھی ہوا اور کہا وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے بروقت انتظامات شروع کئے۔ پرائیویٹ سطح پر بھی رواں سال عازمین حج کے مسائل کو لے کر ایک شکایت سیل بنایا جائے گا،اس سال ایسے انتظامات کئے جارہے ہیں جس سے سرکاری و پرائیویٹ سکیم میں کوئی کرپشن نہیں ہوگی۔